اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

نفیسہ کمال نے پی ایس ایل ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی پی ایل کی ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے کی خواہشمند ہیں لیکن فی الحال اس معاملے میں کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو بڑھانا چاہتی ہیں اور غیرملکی ٹیم خریدنا چاہتی ہیں۔

- Advertisement -

دو سال قل بھی نفیسہ کمال نے اپنی ٹیم میں پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے 2 نئی ٹیمیں لانے کا عندیہ دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 10 تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

نجم سیٹھی فرنچائزرز کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ریونیو بڑھنے پر ان کو منافع سے حصہ ملے گا، اگر کچھ کمی ہوئی تو پی سی بی خسارہ پورا کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے 2 نئی ممکنہ ٹیموں کے نام بتائے تھے کہ ممکنہ طور پر وہ سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں