اشتہار

’اتنی سیاست ہم نہیں کر رہے جتنی سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خیالات کو خوش آئند قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عام منیر نے جو باتیں کی ہیں وہ بہت خوش آئند ہیں، انہوں نے اس ادارے کی بالادستی اور وزیراعظم کے عہدے کے بارے میں بات کی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے اپنی پاور کی حفاظت کے لیے قانون سازی کی مزاحمت کر رہے ہیں، عدالت عظمیٰ مرکز فرد واحد کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پاور تقسیم ہو تاکہ وہاں پر جمہوریت آئے۔

- Advertisement -

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم قطعی طور پر کسی کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر رہے اور پارلیمنٹ بھی برداشت نہیں کرے گی کہ کوئی مداخلت کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا سیاسی جماعتوں کا خاصہ ہے، ہم اتنی سیاست نہیں کر رہے جتنی سیاست سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے، ہم چاہتے ہیں عدل کا ادارہ مضبوط ہو، 51 ہزار زیرِ التوا کیس پڑے ہوئے ہیں تاکہ ان کا بھی کچھ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں