اشتہار

یوکرین نے اپنے کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین نے کھیلوں کی ٹیموں پر روس اور بیلاروس کے ساتھ مقابلے پر پابندی لگا دی۔

وزارت کھیل نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے اپنی قومی کھیلوں کی ٹیموں پر اولمپک، غیر اولمپک اور پیرا اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے جن میں روس اور بیلاروس کے کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ فیصلہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کی جانب سے روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کو غیرجانبدار رہنے کے طور پر مقابلہ کرنے کی اجازت دینے کے بعد آیا ہے۔

- Advertisement -

کچھ یوکرائنی ایتھلیٹس کی طرف سے اس فیصلے پر تنقید کی گئی۔

وزارت کھیل کی ویب سائٹ پر نائب وزیر کھیل کے دستخط شدہ بیان کو شائع کیا گیا ہے۔ اولمپک سکیلیٹن ریسر ولادیسلاو ہراسکیوچ سمیت کچھ یوکرائنی ایتھلیٹس نے پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یوکرائنی کھیل تباہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میامی اوپن ٹینس روسی پلیئر اناستاسیا پاٹاپووا نے یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو شکست دی تو یوکرینی ٹینس پلئیر نے روسی اسٹار سے میچ کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ یوکرین کی کھلاڑی نے حریف سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں