بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مکیش کمار چاؤلہ نے گندم کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔

صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سیزن میں گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے سوشل میڈیا پر وائرل گندم کی فی 40 کلو گرام قیمت 3000 روپے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ’’کاشت کار اور کسان جعلی نوٹیفکیشن پر کان نہ دھریں، سندھ حکومت نے رواں سیزن کے لیے گندم کی قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔

مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے یہ اہم اقدام کاشت کاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے اور گندم کی قیمت میں اس لیے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کاشت کاروں کی ہمت افزائی ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ گندم اگا سکیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں