20.9 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

عتیق اور اشرف کے قاتلوں نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سابق مسلمان سیاستدان عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو سرِ عام قتل کرنے والے ملزمان نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

عتیق احمد اور ان کے بھائی کئی مقدمات میں پولیس حراست میں تھے۔ دونوں کو آج طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران تین ملزمان نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے تینوں ملزمان لولیش تیواری، سنی اور ارون موریہ کو موقع پر گرفتار کیا۔ دوران تفتیش انہوں نے کہا کہ اب ہم اگر مر بھی جائیں تو کوئی غم نہیں۔

- Advertisement -

ملزمان نے انکشاف کیا کہ ظلم کی انتہا ہوگئی تھی، عتیق اور اشرف نے ہمارے بے گناہ بھائیوں کو قتل کیا تھا، اب ہمیں پھانسی بھی دے دی جائے تو خوشی خوشی قبول ہے، ہمارا مقصد پورا ہوگیا۔

عتیق احمد اور اشرف احمد کے قتل کی ایف آئی آر پریاگ راج کے شاہ گنج تھانے میں درج کرلی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو 14 روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

عتیق اور اشرف کے قاتلوں نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں