تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عید کی چھٹیوں میں پھر زمان پارک میں آپریشن کریں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ یہ عید کی چھٹیوں میں پھر زمان پارک میں آپریشن کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف 121 مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست کی سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے میرے گھر پر اس وقت آپریشن کیا جب میں اسلام آباد جا رہا تھا۔ عدالت نے واضح حکم دیا کہ کوئی آپریشن نہیں ہوگا لیکن میرے پاس اطلاعات ہیں کہ یہ عید کی چھٹیوں میں پھر زمان پارک پر آپریشن کریں گے۔ ان کی وجہ سے خون خرابہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مجھے خوف ہے کہ وہاں خون نہ بہہ جائے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں ایسے اقدام سے روکا جائے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ پہلے آپریشن کیسے ہوا تھا۔ یہاں تو جنگل کا قانون ہے۔ انہیں تو توہین عدالت کا خوف بھی نہیں رہا۔ یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں کہ ہار جائیں گے۔ یہ مجھے گرفتار کرنے بلکہ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آپ کی عدالت سے حکم گیا اگلے دن انھوں نے حملہ کر دیا۔ یہ واضح طور پر توہین عدالت تھی۔ 6 دن گھر میں ہوں گا اور مجھے علم ہے کہ انہوں نے حملہ کرنا ہے۔ میں اس خون خرابے کو روکنا چاہتا ہوں اور ہمارے پاس کوئی اور راستہ موجود نہیں ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -