بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

مفتی عبدالشکور کی تنخواہ بطور پنشن اہلخانہ کو دینے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی تنخواہ بطور پنشن اہلخانہ کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

یہ تجویز وفاقی وزیر قانون نذیرتارڑ کی جانب سے پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالشکور کی تنخواہ بطورپنشن اہلخانہ کو دی جائے۔

وزیر قانون نے کہا کہ تنخواہ کو بطورپنشن فنانس کمیٹی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے کوئی ممبر ایسے جائے تو تنخواہ ان کی فیملی کو بطور پنشن ملنی چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ خزانہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

دوسری جانب مرحوم مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیورکو پولیس نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا، ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کا وکیل فہیم حیدر اور تھانہ سیکریٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر کی جانب سے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر نے کہا مرحوم مولانا عبدالشکور کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں 5 افراد سوار تھے، ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم راؤ گل خان کے 2 ساتھی شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں۔

کیس سننے کے بعد عدالت نے ملزم ڈرائیور راؤ گل خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں