منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

مرحوم مفتی عبد الشکور کو ‘ہلال امتیاز’ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کی غیرمعمولی عوامی خدمات پر انہیں ‘ہلال امتیاز’ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کی غیرمعمولی عوامی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اورعوام کی مخلصانہ خدمت کی،اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالشکور کی تنخواہ بطور پنشن اہلخانہ کو دینے کی تجویز

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور میریٹ ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے، انہیں طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کی گاڑی کو پیش آئے واقعے کی رپورٹ حکام کو پیش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹریفک نقشے اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں