شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے والدہ کی سالگرہ سفینہ بہروز کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شہروز سبزواری نے والدین کی پرانی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
شہروز سبزواری نے والدین کی رخصتی اور سالگرہ منانے کی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے والدہ کی سالگرہ کے موقع پر یہ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی والدہ کے لیے پیغام بھی شیئر کیا۔
شہروز سبزواری نے لکھا کہ ’میری زندگی کی پہلی محبت کو سالگرہ مبارک ہو، میری سب سے پیاری ماں، آپ کا خوبصورت دل آپ کے چہرے پر چمکتا ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سے پیار کرتا ہوں، اللہ پاک اس خوبصورت چہرے کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔
اداکار نے گزشتہ دنوں یہ پیغام شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور سفینہ بہروز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
شہروز سبزواری متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اداکار سوشل میڈیا پر اکثر فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔