اشتہار

فواد چوہدری کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ترجمان الیکشن کمیشن نے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کیلئےمنسٹرزکالونی کا پلاٹ الاٹ کیاگیا ہے،چیف الیکشن کمشنرایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں الاٹ کیےگئے پلاٹ کیلئے رقم تاحال ریلیزنہیں کی گئی،اپارٹمنٹ کی تزئین وآرائش پرکوئی خرچہ نہیں کیاگیا یہ منظورشدہ پروجیکٹ ہےمگرالیکشن کمیشن نےاسےمنسوخ کردیاہے، فواد چوہدری چیف الیکشن کمشنرکیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈاکررہےہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل پر چیف الیکشن کمشنر سے متعلق گفتگو کی تھی ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وزیر داخلہ کہہ رہا کہ ملک میں سیکیورٹی اتنی خراب ہے کہ ہم دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں، اگر تھوڑی شرم والا بندہ ہو تو وہ اس بیان کے بعد استعفیٰ دے دیتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ الیکشن کمشنر جو 100 ملین اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کر رہا، اگر یہ الیکشن نہیں کروا سکتا تو مستعفیٰ ہو۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں