15.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کی خاطر اکٹھے بیٹھنا چاہیے، چوہدری شجاعت

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کسی صورت اداروں میں تقسیم در تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا، ناممکنات میں سے امکانات پیدا کرنا سنجیدہ اور زیرک سیاسی قائدین کا خاصہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں ہونے والے سیاسی بحران پر مشاورتی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں چوہدری محمد سرور، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر مشاورت ہوئی اور انتخابی معرکے کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ مفاہمتی عمل کے لیے پارٹی کی چار رکنی مذاکراتی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ کمیٹی میں چوہدری سرور، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک اور چوہدری شافع شامل ہوں گے۔

اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ (ق) لیگ پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات چاہتی ہے، ایک روز انتخابات نہ ہونے سے سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن پر پارٹی ٹکٹس جلد الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے، پارٹی کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، معروف سیاسی شخصیات شامل ہو رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں