ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حکومت بروقت مردم شماری مکمل کرنے میں مسلسل ناکام، تاریخ میں چوتھی بار توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت بروقت ڈیجیٹل مردم شماری کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے اور چوتھی بار اس کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کر دی گئی ہے اور آخری تاریخ اب 30 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ مردم شماری کو اپریل کے آغاز میں ختم ہونا تھا تاہم پہلی بار اس میں 10 اپریل، دوسری بار 15 اور تیسری بار 20 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بعض اضلاع میں گروتھ ریٹ اور ڈیٹا کی تصدیق کے باعث توسیع کی جا رہی ہے۔ بعض بڑے شہروں میں آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کراچی کے ساتوں اضلاع وسطی، ساؤتھ ، ویسٹ، ایسٹ، ملیر، کیماڑی اور کورنگی میں آبادی میں کمی دیکھی گئی ہے۔

- Advertisement -

لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ میں بھی آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا جب کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک اور پشاور میں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پشاور، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور ٹانک میں ڈیٹا کی تصدیق کے باعث تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے فیلڈ آپریشن کل سے دوبارہ شروع ہوگا عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث کام 5 دن کے لیے روک دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں