اشتہار

حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی میں رابطوں میں بریک تھرو

اشتہار

حیرت انگیز

حکمران اتحاد پی ڈی ایم اور تحریک انصاف میں رابطوں کے حوالے سے بریک تھرو ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ اور سعدرفیق کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن و حکومت کے 5، 5 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

کمیٹی کو بات کیلئے پارلیمان میں جگہ کی سہولت دی جائے اور چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کوخط بھی لکھیں گے اور حکومتی تجویز سے آگاہ کریں۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومتی تجویز پر شہزاد وسیم اور اسدعمر سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار ایازصادق بھی دیگر جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔ کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری اور سینیٹرعلی ظفر شامل ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات صرف پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے۔ مذاکراتی عمل کا آغاز اتحادی جماعت جمیت علمأ اسلام ف کے فیصلے کے بعد ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں