15.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’میری جان کو صرف تین افراد سے خطرہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو واضح کردوں کہ میری جان کو صرف تین افراد سے خطرہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ کہتا ہے میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے لیکن میری جان کو صرف تین افراد سے خطرہ ہے وزیر آباد حملے کے بعد ان تینوں کو نامزد کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک ویڈیو میں مزید تین لوگوں کی نشاندہی کرچکا ہوں، 18 مارچ کو اسلام آباد جوڈیشل کملیکس میں مجھے ختم کرنے کی کوشش کی گئی اگر مجھ پر دوبارہ حملے کی کوشش ہوتی ہے تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔

- Advertisement -

عمران خان نے لکھا کہ وزیر آباد حملے کا الزام ایک مذہبی جنونی پر لگانا محض ایک دھوکا تھا، بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں شیطانی چال کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوف ہے اقتدار میں آکر ان کا محاسبہ کروں گا یہ لوگ میرے قتل کی کوششوں میں اہلکان ہوئے جاتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’قتل کیا گیا تو ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی کرچکا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں