ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

گیس صارفین کی جیب پر بھاری مالی بوجھ ڈال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس سی جی سی) نے میٹر رینٹ چالیس سے بڑھا کر اچانک پانچ سو روپے کر دیا اور صارفین سے میٹر رینٹ کی وصولی بھی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے گیس صارفین کی جیب پر بھاری مالی بوجھ ڈال دیا گیا، کراچی والوں کو گیس مل نہیں رہی لیکن میٹر رینٹ اور گیس بلوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس سی جی سی) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور گیس کے ماہانہ بلوں کی رقم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس جی سی نے گیس میٹر رینٹ خاموشی سے 40 سے بڑھاکر اچانک 500 روپے کردیا، اوگرا نے گھریلو صارفین کو پروٹیکٹڈ اور ان پروٹیکٹڈ دو کٹیگریز میں تقسیم کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ نومبر تا فروری 90 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری میں ہیں ، موسم سرما کے کسی ایک ماہ میں بھی 90 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین ان پروٹیکٹڈ ہیں۔

کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین سے میٹر رینٹ 50 جبکہ ان پروٹیکٹڈ صارفین سے میٹر رینٹ کی 500 روپے کی وصولی شروع کردی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پی یو جی کے نام پر میٹر میں خرابی یا سلو میٹر کا جرمانہ بھی صارفین سے وصول کیا جا رہا ہے، پی یو جی کے نام پر بلوں میں ایک سو سینتیس اور زائد روپے کی رقم ڈالی جا رہی ہے

حکومتی نااہلی سمیت گیس سیکٹر کا اربوں روپے کا گردشی قرضہ اور آئی ایم ایف شرائط گیس بلوں میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں