بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ون ڈے رینکنگ پر حکمرانی کی جنگ آج سے شروع ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے رینکنگ پر حکمرانی کی جنگ آج سے شروع ہوگی پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد اب دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مد مقابل آئیں گی۔ نیا فارمیٹ نیا چیلنج لایا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

سیریز کا نتیجہ ون ڈے رینکنگ پر بھی اثر انداز ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ پاکستان کو پانچوں سے سیدھا پہلے نمبر پر پہنچا دے گا جب کہ مہمان ٹیم سیریز جیت پر ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آسکتی ہے۔ یوں آج سے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے رینکنگ پر حکمرانی کی جنگ شروع ہوگی۔

- Advertisement -

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے رواں سال بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔ میزبان اور مہمان ٹیموں نے سیریز کے لیے کمر کس لی اور پنڈی اسٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بی کی۔

قومی اوپنر امام الحق کہتے ہیں کہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ہم ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم بھی آخری دو ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد جیت کا مومینٹم جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

کیوی کا ون ڈے اسکواڈ ٹام بلنڈل، میٹ ہنری اور چیمپین کی شمولیت سے مضبوط ہوا ہے۔

پاکستان نے نیوزی کے خلاف آخری ون ڈے سیریز 12 سال قبل 2011 میں جیتی تھی۔ شاہینوں کے پاس کیویز کے خلاف شکستوں کا جمود توڑنے کا ہوم گراؤنڈ پر سنہری موقع ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا کھیل بارش سے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں