جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فخر زمان کی سینچری، پاکستان فتحیاب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان نے اوپنر بیٹر فخر زمان کی عمدہ سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان نمایاں رہے جنہوں نے کیوی ٹیم کے خلاف شاندار سینچری اسکور کی، فخر زمان 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی دلکش اننگ میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

- Advertisement -

فخرزمان اور امام الحق کے درمیان 124 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی، امام الحق 60 رنز بناکر پویلین لوٹے، کپتان بابراعظم نے 45 رنز بنائے اسی کے ساتھ وہ انٹرنینشل کرکٹ میں تیز رفتار 12 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسے بیٹر بنے۔

محمد رضوان 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، بلیئر تھکنر، ایش سودھی اور رچن روندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے تھے نیوزی لینڈ کی جانب سے کامیاب بیٹر ڈیرل مچل رہے جنہوں نے شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے، ول ینگ نے بھی 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

چیڈ بوویس 18 ، ٹام لیتھم 20، مارک چیمپن 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاداب خان، سلمان علی آغا، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ ،ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیپمین، راچن رویندرا، ایش سودھی، اور ہینری نیکولس شامل تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 29 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں