شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی ہانیہ قریشی کا کہنا ہے کہ والد کی دوسری شادی پر بہت خوش اور سب سے آگے آگے تھی۔
اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی ہانیہ قریشی نے یوٹیوب انٹرویو کے دوران کہا کہ ’ماں باپ شادی کرلیتے ہیں لیکن اگر ان کی یہ شادی نہیں چلتی تو انہیں آگے بڑھ جانے کا حق ہے بطور اولاد آپ انہیں اپنی وجہ سے پابند نہیں کرسکتے۔‘
ہانش نے والد فیصل قریشی کی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کی دوسری شادی پر سب سے آگے تھی اور بہت خوش بھی تھی، میں ان کی گروم فرینڈ بنی ہوئی تھی، میرے والد کی بہت چھوٹی عمر میں شادی ہوگئی تھی لیکن شادی کیلئے مرد اور عورت دونوں کو فیصلہ لینے کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی میرے والد سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں، میں اپنے دونوں بہن بھائیوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں، مجھے ان دونوں میں اپنا عکس نظر آتا ہے کیوں کہ ان سے میرا خون کا رشتہ ہے۔
ہانش قریشی نے کہا کہ میں والد اور والدہ سے بہت پیار کرتی ہوں بچپن میں انہیں بہت زیادہ تنگ کیا تھا، بہن بھائیوں سے بھی محبت ہے ان کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔