پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

سلمان خان کے والد کی بیٹے کو نصیحت، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے والد اور ماضی کے نامور اداکار سلیم خان نے بیٹے کو اہم نصیحت کر دی۔

سلمان خان کی 150 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 21 اپریل کو ریلیز ہوئی جس نے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر میں 139 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

فلم کی کہانی اور اس میں شامل فنکاروں کی صلاحیتوں پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارتی فلم ناقد بھی اسے فلاپ قرار دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس دوران اداکار کے والد سلیم خان کے حالیہ انٹرویو کا ایک مختصر کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بیٹے کے کیریئر اور اسکرپٹ کے انتخاب پر گفتگو کر رہے ہیں۔

سلیم خان نے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے اچھے اسکرپٹ کا انتخاب کرنا چاہیے، اس نے ’سلطان‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ میں بہت اچھا کام کیا، بطور اداکار وہ اپنی صلاحیتوں میں بہتری لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس کی پہلی فلم دیکھی تو یقین ہوگیا کہ وہ اچھا اداکار بن سکتا ہے، میں اس کے مزاج کو اچھی طرح سمجھتا ہوں وہ کسی بھی چیز کو سنجیدہ نہیں لیتا، انڈسٹری میں اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

https://twitter.com/LegendSKFan/status/1651124918296416256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1651124918296416256%7Ctwgr%5E11e45817817769fd50be967821b0ae96bf198fde%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.indiatimes.com%2Fentertainment%2Fbollywood%2Fbefore-kisi-ka-bhai-kisi-ki-jaan-salim-khan-advised-salman-to-choose-good-scripts-600687.html

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں