جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

یو اے ای کا ویزا، پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ عرب امارات کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹرکراچی میں قائم کردیا گیا ، اب ویزے کے حصول کیلئے لوگوں کواسلام آباد نہیں جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لئے خوشخبری آگئی ، یو اے ای کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا۔

ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لئے 11کاونٹر قائم کیے گئے، ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لئے ایجنٹ سے نجات کے ساتھ لوگوں کو اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا۔

- Advertisement -

سندھ کے درخواست گزاروں کو ویزا کی تمام تر سہولیات اب یو اے ای قونصلیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متحدہ عرب امارات کےقونصل جنرل کی دعوت پرویزاسینٹرکادورہ کیا ، صوبائی وزیرناصر حسین شاہ بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ویزا سینٹر کےمختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر یواےای کےقونصل جنرل نےوزیراعلیٰ کو مختلف شعبوں کے حوالے سےآگاہی دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں قائم یہ ویزا مرکز ایشیا میں سب سےبڑا مرکزہے، یواے ای کا کراچی میں ویزامرکز سندھ کےعوام کیلئے مددگارثابت ہوگا، یہ مرکز یو اے ای میں روزگار کیلئے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں