اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ہمسائیوں کیساتھ پُرامن تعلقات چاہتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کہا کہ ہمسائیوں کیساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایئرچیف ،پاک فضائیہ کےافسران اور کیڈٹس کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس ، والدین اور اعزازات اپنے نام کرنیوالے بہترین کیڈٹس شاندارکامیابی پر مبارکباد دیتاہوں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ دفاع کیلئے پرعزم رہی ہے ، پاک فضائیہ کا بہترین کاکارکردگی کا ثبوت فروری 2019میں بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہے، پاکستان مخالف عناصر کو بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی بہترین صلاحیتیں دنیا میں نمایاں ہیں ، پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے میں ملک کا نام روشن کیا۔

موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ چیلنجز کی وجہ سے خطے اور دنیا میں بحرانوں کا سامنا ہے لیکن عالمی سطح پر معاشی بحران سے اپنے لوگوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ، امید ہے ہم اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب ہوں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ ہمسائیوں کیساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے، جنوبی ایشیا میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔

کشمیر کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے مسئلہ افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کےمطابق صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی رہےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں