منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: پاک فضائیہ کے تازہ دم کیڈٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

رسالپور : پاک فضائیہ کے تازہ دم کیڈٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئے، وزیراعظم شہبازشریف نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیج لگائے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہین جھپٹنے،پلٹنے اور پلٹ کر جھپٹنے کو تیار ہیں ، پاک فضائیہ کے نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں ہوئی۔

گریجویشن پریڈ کی پروقارتقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے جبکہ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر سیاسی اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

تقریب میں فضا قومی ترانے سے گونج اٹھی، پاک فضائیہ کےدستوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اور وزیراعظم شہبازشریف نے گارڈزآف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

ایک سوسینتالیس جی ڈی پائلٹس، تیرانوے انجینئرنگ اورایک سو تین ائیر ڈیفنس کیڈٹس سمیت مختلف کورسز کے کیڈٹس نے اپنی تربیت مکمل کرلی۔

مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ کیڈٹس کو بیج لگائے جبکہ بہترین کارکردگی پر کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی مہارت، نظم وضبط عزم وحوصلے کے جوہر دکھائے تو حاضرین داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں