جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گیا اور بلا خوف وخطر چھت کی منڈیر پر ٹہلتا رہا اور پھر وہاں سے اتر کر منظر سے غائب ہوگیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار جانور کی انٹری ہوئی ہے اور ایک بندر کو پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ٹہلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کی منڈیر پر بلا خوف وخطر آرام سے ٹہل رہا ہے۔ کچھ دیر اسی طرح ٹہلنے کے بعد وہ پلٹتا ہے اور پھر منڈیر سے اتر کر چھت پر ہی کیمرے کی آنکھ سے غائب ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ چند روز میں دوسری بار کوئی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک جنگلی بلی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگئی تھی جس کے باعث عملے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا اور اس کو وہاں سے باہر نکالنے میں کافی مالی نقصان ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں