ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور ان کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
فرخ حبیب جو لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے انہیں ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ایف آئی اے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بچ کر ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہے جس کی وجہ سے انہیں ملک سے باہر جانے سے روکا گیا ہے۔