جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کسٹم ڈیوٹی : حکومت کا بڑا سرپرائز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے 2033 تک ترکیہ سے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا اور 133 اشیا پر چھوٹ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ سے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، گلوکوز،گلوکوزسیرپ، مختلف فلیورپاؤڈر،کتوں اوربلی کی خوراک پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ قاضی ڈراپس، کارن فلیکس، مچھر مار اسپرے، الیکٹرک اوون سمیت 133 اشیا پر چھوٹ دے دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ گلوکوز اور گلوکوز سیرپ پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 5.83 فیصد سے کم کر کے صفر، مختلف فلیورنگ پاؤڈر پر بھی کسٹم ڈیوٹی 16.67 فیصد سے کم کر کے صفر کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ کتوں اور بلیوں کی خوراک پر کسٹم ڈیوٹی 16.67 فیصد سے کم کر کے صفر ، آنکھوں کیلئے مختلف ڈراپس پر 5.83 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور مچھر مار اسپرے، الیکٹرک اوون پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح بھی صفر کر دی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹم ڈیوٹی اورایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں کمی کااطلاق یکم مئی 2023 سےشروع ہو گا، سال 2033 تک کسٹم ڈیوٹی اورایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں بتدریج کمی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں