جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دوران پرواز پی آئی اے کے طیارے میں واش روم کا پانی پھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے میں واش روم لیکیج کے باعث جہاز میں گندا پانی پھیل گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کا واش روم دوران پرواز لیک ہوگیا۔ پرواز ترکیہ کے شہر استنبول سے اسلام آباد آ رہی تھی۔

واش روم لیکیج کے باعث جہاز میں جگہ جگہ گندگی اور ٹوائلٹ پیپر کا ڈھیر لگ گیا۔ طیارے میں بدبو پھیل گئی جس سے مسافر انتہائی پرشان ہوئے۔ اس دوران مسافروں اور عملے میں تکرار بھی ہوئی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں جگہ جگہ گندگی پھیلی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں