9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

امتحان میں فیل ہونے کے بعد 9 طلبا نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر 9 طلبا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبا کی خودکشی کے واقعات ریاست آندھرا پردیش میں انٹرمیڈیٹ کے پہلے اور دوسرے سال کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد پیش آئے۔

17 سالہ بی ترون نے امتحان میں فیل ہونے کے بعد چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگائی اور ہلاک ہوگیا۔ 16 سالہ اکھلاشری نے گھر میں خود کو پھانسی لگا دی۔

- Advertisement -

18 سالہ جگدیش نے کمرے میں پھانسی لگائی۔ 17 سالہ انوشا نے جھیل میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ 17 سالہ بابو نے کیڑے مار دوا کھا کر اپنی جان لی۔ 17 سالہ کرن نے خود کو پھانسی لگائی۔

پولیس نے ان واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ماہرین نفسیات کا طلبہ سے اپیل کی ہے کہ انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کریں اور ناکامی کو کامیابی میں تبدل کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں