اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری 4 مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے، ہائیکورٹ سے بھ 4 مرلے ملکیت کا کیس جیت چکا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔
میری4مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے اور ہائیکورٹ سے بھی چار مرلے ملکیتی کا کیس جیت چکا ہوں۔ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔قومی اسمبلی میں جمعہ بازار لگا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 29, 2023
انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار اقتصادی معاشی طور پر ہی ناکام نہیں ہوئے بلکہ غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے اور حکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے۔