منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں8رکنی بینچ2مئی کو سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت9سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے گئے، اس کے علاوہ اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 13اپریل کو عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر تا حکم ثانی عمل درآمد روک دیا تھا۔

- Advertisement -

<p>مقدمے کی سماعت 8 رکنی لارجر بینچ کرے گا— فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ</p>

عدالت نے حکم دیا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات کو کم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد یا دوسری صورت میں اس کے ایکٹ بننے کی صورت میں یہ مؤثر نہیں ہوگا، نہ ہی کسی بھی طرح سے اس پر عمل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عمل درآمد روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا تھا کہ ایکٹ بادی النظر میں عدلیہ کی آزادی اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

حکم نامے کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر تا حکم ثانی کسی بھی طریقے سے عمل درآمد نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت عدلیہ اور خصوصی طور پر سپریم کورٹ کی ادارہ جاتی آزادی کے لیے متفکر ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں