ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چڑیا گھر کی شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہلاک ہونے والی ہتھنی نور جہاں کے بعد اب کراچی چڑیا گھر کی شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا اس متعلق بتانا ہے کہ چڑیا گھر میں موجود افریقہ کی شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف خون کے نمونے لینے کے دوران ہوا۔

فور پاز انٹرنیشنل کی ٹیم نے چڑیا گھر انتظامیہ کو شیرنی کو علیحدہ رکھ کر علاج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نابینا شیرنی کی عمر 17 سال ہو چکی ہے جبکہ شیرنی کی زیادہ سے زیادہ عمر 19 سال ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ چڑیا گھر کی رونق سمجھی جانے والی ہتھنی نور جہاں کچھ روز قبل طویل علالت کے بعد چل بسی تھی۔

کچھ ماہ قبل ہتھنی کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔

نور جہاں کے علاج کیلیے غیر ملکی ماہرین کی ایک ٹیم بھی کراچی پہنچی تھی لیکن اُن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہتھنی صحت مند نہ ہو سکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں