مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری کی گالیوں سے بھرپور پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پر نشر کر دی گئی۔
طلال چوہدری نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے نہ صرف گالی دُہرا بلکہ زمان پارک اور خواتین کے بارے میں بھی غیر اخلاقی بات کی۔ (ن) لیگی رہنما کی اس پریس کانفرنس کو پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
رواں ماہ ایبٹ آباد میں گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) مرتضیٰ جاوید عباسی نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا اور انہیں پی ٹی آئی کا کارکن بھی کہا تھا۔
مرتضیٰ جاوید عباسی کے خطاب کے بعد علاقے کے عوام نے اس پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور (ن) لیگی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ گیس نہیں بلکہ لالی پاپ دے رہی ہے۔