منگل, جون 10, 2025
اشتہار

کرینہ کپور کس سیاستدان کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور نامور اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔

راہول گاندھی بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ہیں جو اکثر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ کرینہ کپور نے ان کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار سال 2002 میں کیا تھا جب وہ ایک شو میں شریک تھیں۔

انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ وہ کس مشہور شخصیت کے ساتھ ڈیٹ کرنا پسند کریں گی؟ اس کے جواب میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ یہ کہنا مناسب ہے یا نہیں، لیکن میں راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہوں۔‘

اداکارہ نے کانگریس رہنما کی تصاویر سے متعلق شو میں کہا تھا کہ میں ان کی تصاویر دیکھتی ہوں، ان کو مزید قریب سے جاننا چاہتی ہوں، میں سوچتی ہوں کہ ان سے بات چیت کیسے شروع کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا تعلق ایک فلمی خاندان جبکہ اُن کا سیاست سے ہے، اس طرح یہ اور بھی دلچسپ بات ہوگی۔‘

انٹرویو کے سالوں بعد یہی سوال کرینہ کپور سے ایک موقع پر پوچھا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اسے سنجیدہ ہی نہیں لیا کہ ’یہ بہت پرانی بات ہے اور اس وقت میں مشہور ہو رہی تھی۔‘ تقریباً 22 سال بعد اچانک اس انٹرویو کو سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کیا جا رہا ہے اور لوگ اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں