اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

مہنگائی کی ستائی پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن میں مہنگائی کی ستائی پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن میں مہنگائی کی ستائی پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی، پولیس کی منت سماجت کے بعد خاتون بجلی کے پول سے نیچے اتری۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بچے گھر میں کئی روز سے بھوکے ہیں کھانے کو کچھ نہیں ہے۔

- Advertisement -

خاتون نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچی ہے۔

پیٹرولنگ پولیس نے خاتون کی منت سماجت کی جس کے بعد خاتون نیچے اتری تو انہیں پولیس پیٹرولنگ چوکی پر ساتھ لے گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سکھر میں نوجوان خودکشی کے ارادے سے لینس ڈاؤن پل پر چڑھ گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سراج اعوان کا دماغی توازن درست نہیں۔

نوجوان کے پل پر چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور شہریوں کی بھیڑ لگ گئی تھی۔ پولیس اسے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں