27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

گیس بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کو اوگرا کی تجاویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کو مختلف تجاویز دی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی گیس کی شمولیت کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری ضروری ہے، لہٰذا گیس سیکٹر میں مسابقت لانے کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔

اوگرا ذرائع کے مطابق گیس کی پیداواری قیمت اور قیمت فروخت میں بہت فرق ہے، قیمتوں میں فرق ختم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کراس سبسڈی دی جاتی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی حکومت گیس شعبےمیں سرمایہ کاری کیلئےپالیسی گائیڈ لائنز وضع کرے، مقامی اور درآمدی گیس ٹیرف ریشنلائزیشن کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں