جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان دھوکہ دہی کے کیس میں پھنس گئے، عدالتی حکم آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان ایک لڑکی کی جانب سے دائر کیے گئے دھوکہ دہی کے کیس میں بُری طرح پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی ایک ضلعی عدالت نے بائجوز (BYJU’S) اور اس کا اشتہار کرنے والے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کو دھوکہ دہی کے کیس میں نوٹس جاری کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ پرینکا دکشت نامی ایک لڑکی نے سال 2021 میں عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی کہ میں نے آئی اے ایس کی تیاری کیلیے بائجوز کوچنگ میں داخلہ لیا جس کیلیے 1 لاکھ 8 ہزار بھارتی روپے ایڈوانس فیس ادا کی لیکن مجھے پڑھایا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔

- Advertisement -

متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ میں نے بائجوز کے اشتہار میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر فیس بھری تھی لیکن مجھے دھوکہ دیا گیا۔

آج کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بائجوز اور اداکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ پرینکا دکشت کو رقم 12 فیصد سالانہ سود کے ساتھ واپس کی جائے، 5 ہزار بھارتی روپے قانونی چاہ جوئی اور 50 ہزار بھارتی روپے ذہنی اذیت پہنچانے کے جرم میں ادا کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں