تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان کا اہم اعلان، پی ٹی آئی کو اجازت مل گئی

لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک سے ناصرباغ تک ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کیجانب سے ریلی کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سےحلف لینےکے بعد اجازت دی۔

اجازت نامہ کے مطابق ریلی کی اجازت دن ایک بجے سے شام6 بجے تک ہو گی اور ریلی کےلیے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے ریلی انتظامیہ تمام روٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دارہوگی، عدلیہ اور اداروں کےخلاف تقاریرکی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سیکیورٹی کیلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران انتظامیہ سےتعاون کریں گی۔

اسی طرح پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کریں گے پبلک پراپرٹی کونقصان پہنچنے پر پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دار ہو گی پی ٹی آئی رضاکارضلعی انتظامیہ کےساتھ مکمل تعاون کریں گے، کاروباری مراکز کو بند ، نقصان پہنچانے کی اجازت ہرگز نہ ہو گی متعلقہ افراد ڈنڈےیااس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔

قبل ازیں لیبرڈے ریلی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلوسوں اور ریلیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے سیاسی جماعتیں ریلیوں سےقبل مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اجازت ملنے پر انتظامیہ مناسب سیکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کر سکے گی۔

Comments

- Advertisement -