تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ڈی آئی خان آپریشن، سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کو ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی گنڈاپور کے اہم کمانڈر جبار شاہ کے نام سے ہوئی ہے،آپریشن میں دودہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالوں، مخصوص مذہبی جماعت اورپولیو ٹیمز پرحملوں میں ملوث تھا اس کے علاوہ ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرم عمل تھا۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی دو روز میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے،گزشتہ روز بھی ایک ایسےہی آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیاتھا۔

Comments

- Advertisement -