منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

معروف کوریو گرافر نے ویڈیو پیغام شیئر کرکے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

تیلگو فلم انڈسٹری کے ڈانس کوریو گرافر چیتینا نے جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو ڈانس کوریوگرافر چیتینا نے قرض ادا کرنے پر ناکامی پر شہر نیلور میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

چیتینا نے خودکشی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے ماں باپ اور بہن نے میرا بہت اچھا خیال رکھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں کو پریشان کیا ہے جس وجہ سے میں اپنے دوستوں سمیت ان سب سے معذرت خواہ ہوں۔

آخری ویڈیو پیغام میں چیتنیا نے کہا کہ پیسوں کے معاملے میں لوگوں کا بھروسہ کھو چکا ہوں، اس لیے نہیں کہ قرض لیا بلکہ اس کو وقت پر ادا نہیں کر سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی نیلور میں ہوں اور آج میری زندگی کا آخری دن ہے، قرضوں سے متعلق مسائل کو برداشت نہیں کر سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں