جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لارجر بینچ کے سامنے  پیشی، عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ، وہ لارجر بینچ کے سامنے   اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 121 مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہورہائی کورٹ میں پیش ہونے کے لئے عمران خان قافلے کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے، عمران خان لارجر بینچ کے سامنے موقف پیش کرنے کیلئےاپنے وکلاکے ہمراہ پیش ہوں گے۔

- Advertisement -

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ، لارجر بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔

یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی عناد پر عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف 121 مقدمے درج کیے گئے ہیں اور ایک وقوعہ پر بار بار مقدمہ درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ متعلقہ حکام کو ایک ہی نوعیت کی ایف آئی آر درج کرنے سے روکنے اور غیر قانونی مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جاٸے ۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں