کراچی : نیوزی لینڈ ٹیم کے اسپن بالر اش سودھی نے فخر زمان کو مشکل کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے رہے ہیں، ہم ثقلین مشتاق کو گرو جی کہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر نیوزی لینڈ ٹیم اش سودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں وہ ہمیں ٹف ٹائم دے رہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کریں، ہمارے لیے ون ڈے سیریز کے آخری تین میچ اہمیت کے حامل ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے اسپن بالر اش سودھی نے بتایا کہ ثقلین مشتاق ایک بہترین اسپنر رہ چکے ہیں، ہم انہیں ثقی کے نام سے نہیں پکارتے ہیں بلکہ ہماری ٹیم نے ثقلین مشتاق کا نام گرو جی رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی پچ لاہور اور راولپنڈی کی پچوں سے مختلف دکھائی دیتی ہے، ہماری کوشش ہے نئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات دے سکی۔
ایک سوال کے جواب میں اش سودھی نے کہا کہ بہت سے کھلاڑی کراچی میں پہلی مرتبہ کھیلیں گے، کراچی کا موسم خاصا گرم ہے، ہم پہلے بھی ایسے موسم میں کھیلتے رہے ہیں، وکٹ کافی ڈرائی اور چمکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔