اشتہار

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کلائمیٹ چینج فنانسنگ کیلئے نئے پروگرام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمیٹ چینج فنانسنگ کیلئے نئے پروگرام کا اعلان کردیا، جس کے تحت 3ارب ڈالر کی گارنٹی کی صورت میں 15 ارب ڈالر کے قرضے دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نےکلائمیٹ چینج فنانسنگ کیلئے نئے پروگرام کا اعلان کردیا، اے ڈی بی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ممالک کو منصوبوں کیلئے 15 ارب ڈالر تک کے نئے قرضے دیے جا سکیں گے۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ ایشیا پیسفک ریجن میں ایک سال سے جاری موسمیاتی آفات کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، ڈونرز ممالک کی جانب سے ہر ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالرز کا انتظام کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بتایا کہ 3ارب ڈالر کی گارنٹی کی صورت میں 15 ارب ڈالر کے قرضے دیئے جائیں گے۔

اے ڈی بی نے ڈنمارک،جاپان،کوریا،برطانیہ اور امریکہ کو اہم پارٹنرقرار دیتے ہوئے کہا موسمیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹس اور فنڈز کی فراہمی کیلئے ان ملکوں سے بات چیت جاری ہے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں، نجی شعبے، مخیر اداروں سے بھی رابطہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں