اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں شہباز شریف ملوث ہے، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں وزیر اعظم شہباز شریف ملوث ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ جوکچھ ہو رہا ہے اس کا قصور وار نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہے، یہ شخص ہر برے کام کا چیمپئن بنا ہوا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ افسوس گھر کے اندر آ کر وار کیا ہے اللہ ان سے پوچھے گا، ذاتیات اور بدلوں کا کیس ہم نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ محسن نقوی کی حکومت ختم ہوگئی ہے، اس نے بیان دیا کہ میں نے کہا کہ میرے حکم پر ہو رہا ہے، ہر چیز ہمارے پاس ہے ان کے پاس کچھ بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہر صورت میں ہوگا جس میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی، الیکشن میں شریفوں کا جو حشر ہوگا وہ سب دیکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں