تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

افغانستان سے بچوں کے ذریعے کپڑے ، سگریٹ اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا انکشاف

اسلام آباد : افغانستان سے بچوں کے ذریعے کپڑے، سگریٹ ودیگراشیا کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا، حکام نے بتایا کہ افغان حکومت نے کہا غربت کے باعث اسمگلنگ نہیں روک سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹرعطا الرحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، افغانستان سے بچوں کے ذریعے کپڑے، سگریٹ ودیگراشیا کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا۔

این ایل سی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغان حکومت نے کہا غربت کے باعث اسمگلنگ نہیں روک سکتے، این ایل سی کا عملہ 5سے 10سال کے بچوں کو عمرکی وجہ سے چھوڑ دیتا ہے۔

افغان حکومت کے ساتھ کئی بار معاملہ اٹھا چکے ہیں، کئی بچے تجارتی ٹرکوں کے نیچے آکر مر بھی جاتے ہیں۔

کمیٹی نے بارڈر پر مقامی تجارت کیلئے مارکیٹ بنانے کی تجویز دے دی، این ایل سی حکام نے بتایا کہ چند سال پہلےافغانستان،ایران کے ساتھ 18بارڈر ٹریڈ مارکیٹ کی تجویز دی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ 12 پاک افغان بارڈراور 6 مارکیٹیں ایران بارڈرپربننی تھیں ، جس کے بعد ایران نے 3بارڈر مارکیٹ قائم کر دیں لیکن افغان حکومت نے انکار کر دیا۔

یہ مارکیٹیں مقامی مصنوعات کی تجارت کیلئے تھیں، بارڈرپراشیا کی اسکینگ کیلئے اسکینر61 کروڑ سے ایک ارب روپے لاگت کا ہے۔

Comments

- Advertisement -