جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عمران خان کا چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کے لیے خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہاریکجہتی کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قوم بروز ہفتہ چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے باہر نکلے ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے حکومت آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے اپیل ہے ہفتے کی شام اظہاریکجہتی کےلیے ہر شخص باہر نکلے، اپنےگھروں، گلی، محلوں سےچیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئےنکلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں