جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کریملن پر دوسرا ڈرون حملہ، روس کا سخت ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کریملن پر دو ڈرون حملے ہوئے ہیں، جس پر روس نے نہایت سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کریملن پر گزشتہ روز یکے بعد دیگرے دو ڈرون حملے ہوئے، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون اڑتے ہوئے آئے اور کریملن کی گنبد سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہو گئے۔

روس نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس پر حملے نے یوکرینی صدر کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں چھوڑا، روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین نے کہا کہ زیلنسکی اور ساتھیوں کا خاتمہ ہی واحد آپشن بچا ہے۔

- Advertisement -

روس نے کریملن پر ڈرون حملے کو روسی صدر کو مارنے کی کوشش قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں کریملن کے اوپر دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔

یوکرین نے روسی صدارتی محل کریملن پر ڈرون حملے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے، یوکرینی صدر نے روس کے الزام کو یک سر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تحفظ کے لیے اپنی سرزمین پر لڑ رہے ہیں، روس پر حملہ نہیں کیا۔

امریکا نے تمام صورت حال سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے، وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں