کراچی : جدہ سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق کردی، مریض کے نمونے لے کر ڈاؤ یونیورسٹی لیب بھیجے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں منکی پاکس کاپہلا مریض سامنےآگیا ، محکمہ صحت سندھ نےمریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ منکی پاکس کامریض جدہ سے کراچی پہنچا ہے، مریض کے نمونےلےکرڈاؤ یونیورسٹی لیب بھیجے گئے تھے۔
منکی پاکس کی تصدیق ہونے کے بعد مریض کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیا، مریض کن سے رابطے میں رہا تلاش کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عمان سے آنے والے ایک مسافر کوقرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور خون کےنمونےٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجےگئے ہیں۔