پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کی تقریب کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
گزشتہ روز مدیحہ امام نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی اطلاع دی، تصاویر میں انہیں دلہن کے لباس میں اپنے دلہا کے ساتھ انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے یکم مئی 2023 کو شادی کرلی۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہمیں آپ لوگ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کیونکہ ہم زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے ہی نکاح کی تقریب سے پہلے کی تصویر شیئر کی ہے، اس تقریب انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کے شوہر موجی بصر نے تھری پیس سوٹ جب کہ شادی والے دن آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار پہنا۔
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں ان کے اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 3 پوسٹس موجود ہیں جن میں سے دو عید کی جو ایک ہفتہ پہلے شیئر کی گئیں ہیں جب کہ ایک شادی کی جو گزشتہ روز پوسٹ کی گئی۔