جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں بلدیاتی الیکشن: پی‌ ٹی آئی ایم پی اے کا سندھ حکومت پر بڑا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولیس کے تبادلے اور تعیناتیاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیلئے سندھ حکومت متحرک ہوگئی اور ضلع کورنگی اور شرقی میں پولیس کے تبادلے اور تعیناتیاں شروع کردی گئیں۔

پی ٹی آئی ایم پی اے راجا اظہر نے کہا کہ الیکشن سےقبل پولیس تبادلے،تعیناتیاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن کراچی میں پولیس کے تبادلوں کا نوٹس لے۔

- Advertisement -

راجا اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت من پسند اہلکاروں کے ذریعے انتخابی عمل کو متنازع بنانا چاہتی ہے، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیلئے پیپلز پارٹی ہر ہتھکنڈہ آزما رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پہلےبھی پیپلز پارٹی نےعوامی مینڈیٹ چوری کیا، سندھ پولیس کی زیرنگرانی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔

خیال رہے سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں 59کونسلز کی 91نشستوں پر7مئی کوپولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کوسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔

میونسپل کمیٹی کی1،چیئرمین وائس چیئرمین کی24،جنرل ممبرکی38نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا، 449پولنگ اسٹیشنز میں سے 292 انتہائی حساس157حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ 1586 پولنگ بوتھ پر 4138افراد الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں