اشتہار

سعودی ویزا سے متعلق اہم تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے 7 ممالک میں ویزا اسٹیکر کو QR کوڈ میں تبدیل کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے 7 ممالک کے لیے ویزا اسٹیکر ختم کر کے ان کی جگہ الیکٹرانک ویزا متعارف کروایا ہے۔

پہلے مرحلے کے دوران سات ممالک میں مملکت کے مشنوں میں ای ویزا فعال کیا جائے گا جن میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلا دیش، بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہو چکا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ای ویزا کا اجرا قونصلر خدمات کے معیار کو خودکار بنانے اور اسے بڑھانے کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے اہم اقدام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں