پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

گرم حلوہ پوری نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کی تقریب میں گرما گرم حلوہ پوری نہ ملنے پر جھگڑا ہو گیا جبکہ بیچ بچاؤ کیلیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں منگل اور بدھ کی درمیان شب شادی کی ایک تقریب میں ایک بن بلایا مہمان گرم حلوہ پوری نہ ملنے پر آپے سے باہر ہوگیا۔ پہلے اس نے میزبانوں کے ساتھ جھگڑا کیا اور بعد میں فون کر کے کچھ افراد کو بلایا۔

بن بلائے مہمان اور میزبانوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں ایک دوسرے پر پتھراؤ اور برتن پھینکے گئے۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے اسلحہ بھی نکال کر گولیاں چلانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

جھگڑے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ساتھ تقریب میں پہنچ گئی اور پورا کنٹرول سنبھال لیا۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ اگلے دن پولیس سکیورٹی میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں